مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4157
وَعَنْ أُمِّ عَفِيفٍ قَالَتْ : بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ بَايَعَ النِّسَاءَ ; فَأَخَذَ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا تُحَدِّثْنَ الرَّجُلَ إِلَّا مَحْرَمًا ،وَأَمَرَنَا أَنْ نَقْرَأَ عَلَى مَيِّتِنَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ أَبُو سَعِيدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام عفیف رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین سے بیعت لی تھی تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیت کی تھی آپ نے خواتین سے یہ بیعت لی تھی کہ تم کسی غیر محرم کے ساتھ بات چیت نہیں کرو گی ، اور آپ نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم اپنے مردوں پر سورت فاتحہ پڑھیں گی ( یعنی نماز جنازہ میں سورت فاتحہ پڑھیں گی ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم ابوسعید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔