مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهُمْ بِالْخُرُوجِ إِلَى بَدْرٍ ، وَأَجْمَعَ الْخُرُوجَ مَعَهُ ، فَقَالَ لَهُ خَالُهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ : أَقِمْ عَلَى أُمِّكَ يَا ابْنَ أُخْتِ ، فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ : بَلْ أَنْتَ فَأَقِمْ عَلَى أُخْتِكَ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ أَبَا أُمَامَةَ بِالْمُقَامِ عَلَى أُمِّهِ ، وَخَرَجَ بِأَبِي بُرْدَةَ ، فَقَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ تُوُفِّيَتْ فَصَلَّى عَلَيْهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بدر کی طرف نکلنے کے بارے میں بتایا تو سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلنے کا پختہ ارادہ کر لیا ان کے ماموں سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے میرے بھانجے تم اپنی ماں کے پاس ٹھہرے رہو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: بلکہ آپ اپنی بہن کے پاس ٹھہرے رہیں جب انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنی والدہ کے پاس ٹھہرے رہیں اور سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو ان خاتون کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔