حدیث نمبر: 4
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اخْرُجْ فَنَادِ فِي النَّاسِ : مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . قَالَ : فَخَرَجْتُ فَلَقِيَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : مَا لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ؟ فَقُلْتُ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اخْرُجْ فَنَادِ فِي النَّاسِ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " فَقَالَ عُمَرُ : ارْجِعْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَّكِلُوا عَلَيْهَا ، فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " مَا رَدَّكَ ؟ " فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ عُمَرَ ، فَقَالَ : " صَدَقَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِي إِسْنَادِهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم نکلو ( یعنی باہر جاؤ : ) اور لوگوں میں یہ اعلان کر دو : ” جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اُس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی ۔ “
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نکلا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی ، انہوں نے دریافت کیا : آپ کہاں جا رہے ہیں ؟ میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا ہے : تم نکلو اور لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس جائیں ، کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ اس پر اکتفاء کر لیں گے ( سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ) میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم واپس کیوں آ گئے ؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے بارے میں بتایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس نے ٹھیک کہا: ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 4
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «أخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 100 ، أورده المؤلف فى المقصد العلى 2»