مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ لَقِيَ طَلْحَةَ ، فَقَالَ : مَا لِي أَرَاكَ وَاجِمًا ؟ قَالَ : كَلِمَةٌ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْعُمُ أَنَّهَا مُوجِبَةٌ ، فَلَمْ أَسْأَلْهُ عَنْهَا ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا أَعْلَمُ مَا هِيَ ، قَالَ : مَا هِيَ ؟ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا وَائِلٍ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي بَكْرٍ . ¤ابووائل بیان کرتے ہیں : مجھے یہ روایت بیان کی گئی ہے : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو پریشان دیکھ رہا ہوں ؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : ایک کلمہ کے بارے میں ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان تھا کہ وہ کلمہ واجب کر دیتا ہے ، لیکن میں اُس کلمہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت نہیں کر سکا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے علم ہے کہ وہ کلمہ کون سا ہے ؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : کون سا ہے ؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ لا الہ الا اللہ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابووائل نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے اس کا سماع نہیں کیا ہے ۔