مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ وَاحِدٌ . باب: جس کا ایک بچہ فوت ہوا ہو
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ دَفَنَ ثَلَاثَةً فَصَبْرَ عَلَيْهِمْ وَاحْتَسَبَ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ : وَاثْنَيْنِ ؟ قَالَ : " مَنْ دَفَنَ اثْنَيْنِ فَصَبَرَ عَلَيْهِمَا وَاحْتَسَبَهُمَا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ : وَوَاحِدٌ ؟ فَسَكَتَ وَأَمْسَكَ ثُمَّ قَالَ : " يَا أُمَّ أَيْمَنَ مَنْ دَفَنَ وَاحِدًا فَصَبَرَ عَلَيْهِ وَاحْتَسَبَهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اپنے تین بچے دفن کر دے ( یعنی جس کے تین بچے فوت ہو جائیں ) اور وہ ان پر صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی سیدہ اُم ایمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی : اگر دو ہوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو دو ( بچے ) دفن کرے اور ان پر صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی سید ام ایمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی : اگر ایک ہو ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے اور رک گئے پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اے ام ایمن ! جو شخص ایک ( بچے ) کو دفن کرے اور صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ابوعبداللہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔