مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ ابْنَانِ . باب: جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ابْنَةِ مِلْحَانَ ، وَهِيَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ " ، قَالَهَا ثَلَاثًا . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَاثْنَانِ ؟ قَالَ : " وَاثْنَانِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْصَارِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدہ ام سلیم بنت ملحان رضی اللہ عنہا جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں ، وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جن بھی ( دو میاں بیوئی ) کے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے انتقال کر جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں ( میاں بیوی ) کو جنت میں داخل کرے گا “ ۔ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی تو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر دو ہوں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : اگر دو ہوئے ہوں ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عاصم انصاری ہے میں نے کسی کو اس کی توثیق یا جرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور اس کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔