حدیث نمبر: 3780
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا عَادَ مَرِيضًا يَضَعُ يَدَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي يَأْلَمُ ثُمَّ يَقُولُ : " بِسْمِ اللَّهِ لَا بَأْسَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی بیمار کی عیادت کرتے تھے تو اپنا دست مبارک اس جگہ پر رکھتے تھے جہاں اسے تکلیف محسوس ہو رہی ہوتی تھی اور پھر یہ پڑھتے تھے : ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے کوئی تکلیف باقی نہیں رہے گی“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3780
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «مسند أبى يعلى الموصلى، مسند عائشة ، 4343»