حدیث نمبر: 3779
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُنِي فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ قَالَ : " يَا سَلْمَانُ كَشَفَ اللَّهُ ضُرَّكَ وَغَفَرَ ذَنْبَكَ وَعَافَاكَ فِي دِينِكَ وَجَسَدِكَ إِلَى أَجَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس میری عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے جب آپ تشریف لے جانے لگے تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” اے سلمان ! اللہ تعالیٰ تمہاری تکلیف کو دور کرے تمہارے گناہ کی مغفرت کرے اور مرتے دم تک تمہارے دین اور تمہارے جسم میں تمہیں عافیت نصیب کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد قرشی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3779
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف