مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ . باب: بیمار کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3762
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَفَعَهُ قَالَ : " أَعْظَمُ الْعِبَادَةِ أَجْرًا أَخَفُّهَا ، وَالتَّعْزِيَةُ مَرَّةً " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : أَحْسَبُ ابْنَ أَبِي فُدَيْكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ . ¤محمد محی الدین
علی بن عمر بن علی نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اجر کے اعتبار سے سب سے بڑی عیادت وہ ہے ، جو سب سے مختصر ہو ، اور تعزیت ایک مرتبہ کی جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : میرا یہ خیال ہے کہ ابن ابوفدیک نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔