مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ . باب: بیمار کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3763
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : عِيَادَةُ الْمَرِيضِ أَوَّلَ يَوْمٍ سُنَّةٌ وَبَعْدَ ذَلِكَ تَطَوُّعٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا إِنَّهُ قَالَ : فَمَا زَادَ فَتَطَوُّعٌ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : وَمَا زَادَ فَهِيَ نَافِلَةٌ وَفِي أَحَدِ أَسَانِيدِهِ : عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ ، وَفِي الْآخَرِ : النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ” پہلے دن بیمار کی عیادت کرنا سنت ہے ، اور اس کے بعد نفل ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ۔ ” جو اس کے علاوہ ہو وہ نفل ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” جو زیادہ ہو ، وہ نفل ہے “ ۔ ان کی اسانید میں سے ایک سند میں ایک راوی علی بن عروہ ہے ، اور وہ ضعیف اور متروک ہے ، اور دوسری سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔