مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ . باب: مومن کی مثال سنبل ( کھیت کی بالی ) کی مانند ہے
حدیث نمبر: 3749
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَالْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ يُضْعِفُهَا الْأَرْوَاحُ حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : " حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مومن کی مثال کھیت کی تازہ بالی کی مانند ہے ، جسے ہوائیں الٹتی پلٹتی رہتی ہیں ، یہاں تک کہ کبھی ہوا اسے بچھاڑ بھی دیتی ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” یہاں تک کہ کبھی ہوا اسے بچھاڑ بھی دیتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے ، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔