مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ . باب: مومن کی مثال سنبل ( کھیت کی بالی ) کی مانند ہے
حدیث نمبر: 3748
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ رِيشَةٍ بِفَلَاةٍ تَقْلِبُهَا الرِّيحُ وَتُقِلُّهَا أُخْرَى " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : رَأَيْتُ أَهْلَ الْعِرَاقِ مُجْمِعِينَ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مومن کی مثال بے آب و گیاہ جگہ پر موجود ” پر “ کی طرح ہے ، جسے ہوائیں الٹتی پلٹتی رہتی ہیں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطاردی ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : میں نے اہل عراق کو دیکھا ہے کہ وہ اس کے ضعیف ہونے پر متفق ہیں ۔