مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ . باب: مومن کی مثال سنبل ( کھیت کی بالی ) کی مانند ہے
حدیث نمبر: 3745
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ تَسْتَقِيمُ مَرَّةً وَتَخِرُّ مَرَّةً ، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ الْأَرْزَةِ لَا تَزَالُ مُسْتَقِيمَةً حَتَّى تَخِرَّ وَلَا تَشْعُرُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مومن کی مثال ( کھیت کی ) بالی کی مانند ہے ، جو کبھی جھک جاتی ہے ، کبھی سیدھی ہو جاتی ہے ، اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی مانند ہے ، جو ہمیشہ سیدھا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی مرتبہ گرتا ہے ، اور اسے پتہ بھی نہیں : چلتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔