حدیث نمبر: 3746
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ : " مَتَى عَهْدُكَ بِأُمِّ مِلْدَمٍ وَهُوَ حَرٌّ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ ؟ " قَالَ : إِنَّ ذَلِكَ لَوَجَعٌ مَا أَصَابَنِي قَطُّ ! ! قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ الْخَامَةِ تَحْمَرُّ مَرَّةً وَتَصْفَرُّ أُخْرَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تمہیں ” اُم ملدم “ آخری مرتبہ کب ہوا تھا ( راوی کہتے ہیں : ) یہ ایک تپش ہوتی ہے ، جو جلد اور گوشت کے درمیان محسوس ہوتی ہے ( شاید اس سے مراد بخار ہے ) اس نے کہا: یہ تکلیف تو مجھے کبھی لاحق نہیں ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن کی مثال ، پودے ( یا ترو تازہ گھاس ) کی مانند ہوتی ہے ، جو کبھی سرخ ہو جاتا ہے ، اور کبھی زرد ہو جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 3746
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف