مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُبْتَلَى . باب: جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ : انْطَلَقُوا إِلَى عَبْدِي فَصُبُّوا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ [ صَبًّا ، فَيَصُبُّونَ عَلَيْهِ الْبَلَاءَ ] ، فَيَحْمَدُ اللَّهَ فَيَرْجِعُونَ فَيَقُولُونَ : يَا رَبَّنَا صَبَبْنَا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ صَبًّا كَمَا أَمَرْتَنَا فَيَقُولُ : ارْجِعُوا فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے : میرے بندے کی طرف جاؤ اور اس پر آزمائش انڈیل دو ( فرشتے ایسا کرتے ہیں ) تو وہ بندہ اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہے ، جب فرشتے واپس آتے ہیں تو عرض کرتے ہیں : اے ہمارے پروردگار جس طرح تو نے ہمیں حکم دیا تھا اس کے مطابق ہم نے اس پر آزمائش ڈال دی تھی پروردگار فرماتا ہے : تم واپس جاؤ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میں اس کی آواز سنوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔