مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُبْتَلَى . باب: جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ لَيُجَرِّبُ أَحَدَكُمْ بِالْبَلَاءِ كَمَا يُجَرِّبُ أَحَدُكُمْ ذَهَبَهُ بِالنَّارِ فَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ كَالذَّهَبِ الْإِبْرِيزِ فَذَاكَ حَمَاهُ اللَّهُ مِنَ الشُّبُهَاتِ ، وَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ دُونَ ذَلِكَ فَذَلِكَ الَّذِي يَشُكُّ بَعْضَ الشَّكِّ ، وَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ كَالذَّهَبِ الْأَسْوَدِ فَذَاكَ الَّذِي افْتُتِنَ " . ¤اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے : ” اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی ایک شخص کی آزمائش کے ذریعے جانچ کرتا ہے ، جس طرح تم میں سے کوئی ایک شخص آگ کے ذریعے اپنے سونے کو جانچتا ہے ، تو اس میں سے جو نکلتا ہے وہ خالص سونے کی مانند ہوتا ہے ، تو یہ وہ شخص ہو گا جسے اللہ تعالی نے شبہات سے بچا لیا ہو ، اور اس میں سے کچھ ایسی چیز بھی نکلتی ہے ، جو اس سے کم ہوتی ہے ، تو یہ وہ شخص ہو گا ، جو کچھ شک کا شکار ہو ، اور اس میں سے وہ چیز بھی نکلتی ہے ، جو سیاہ سونے کی مانند ہوتی ہے تو یہ وہ شخص ہے ، جسے فتنہ کا شکار کیا گیا ہو گا“ ۔