مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الصَّلَاةِ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا . باب: جب کسی جگہ پڑاؤ کیا جائے تو نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3682
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ مِنْهُ حَتَّى يُوَدِّعَهُ بِرَكْعَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَأَبُو حَاتِمٍ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے تو آپ وہاں سے اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے ، جب تک آپ وہاں دو رکعات ادا نہیں کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلی اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن سعد ہے ، جسے ابونعیم اور ابوحاتم نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ” ضعیف“ قرار دیا ہے ۔