حدیث نمبر: 3683
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا فِي سَفَرٍ أَوْ دَخَلَ بَيْتَهُ لَمْ يَجْلِسْ حَتَّى يَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ مُصْعَبٌ الزُّبَيْرِيُّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ مِنَ الْأَئِمَّةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران جب کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے پھر جب اپنے گھر میں تشریف لاتے تھے تو آپ اس وقت تک نہیں بیٹھتے تھے ، جب تک دو رکعات ادا نہیں کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ، جسے مصعب زبیری اور دیگر حضرات نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔ ائمہ کی ایک جماعت نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3683
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً