مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ صَلَاةِ التَّسْبِيحِ . باب: صلوۃ التسبیح کا بیان
وَلِابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدَهُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقِ أَبِي الْجَوْزَاءِ قَالَ : قَالَ لِيَ ابْنُ عَبَّاسٍ : يَا أَبَا الْجَوْزَاءِ أَلَا أَحْبُوكَ ؟ أَلَا أَنْحَلُكَ ؟ أَلَا أُعْطِيكَ ؟ قُلْتُ : بَلَى فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ " فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ صَلَّاهُنَّ غُفِرَ لَهُ كُلُّ ذَنَبٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ قَدِيمٍ أَوْ حَدِيثٍ كَانَ هُوَ أَوْ كَائِنٌ " . ¤ وَفِي الْأَوَّلِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَفِي الثَّانِي يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے انہوں نے
یہ روایت ابوجوزاء کے حوالے سے نقل کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا : اے ابوجوزاء ! کیا میں تمہیں کچھ نہ دوں ؟ کیا میں تمہیں کوئی تحفہ نہ دوں ؟ کیا میں تمہیں کوئی عطیہ نہ دوں ؟ میں نے جواب دیا : جی ہاں ! تو انہوں نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص چار رکعات ادا کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ، جو اس سے زیادہ مختصر ہے ، اور اس میں یہ الفاظ ہیں : ” جو شخص انہیں ادا کر لے گا ، اُس کے ہر چھوٹے بڑے ، پرانے نئے گناہ کی مغفرت ہو جائے گی ، خواہ وہ پہلے ہو چکا ہو ، یا آگے چل کے ہو “۔
پہلی روایت میں ایک راوی عبدالقدوس بن حبیب ہے ، اور وہ متروک ہے ، جبکہ دوسری روایت میں یحیی بن عقبہ بن ابوعیزار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔