مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قَوْلِهِ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَنَحْوِ هَذَا . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 365
عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَزْنِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ - أَوْ سَرَفٍ - وَهُوَ مُؤْمِنٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُدْرِكُ بْنُ عُمَارَةَ ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” شراب پینے والا ، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا ، زنا کرنے والا ، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا ، کسی شرف والی چیز کو لوٹنے والا ، اس کو لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، امام طبرانی نے معجم کبیر میں ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مدرک بن عمارہ ہے اس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے اور اس کے باقی رجال ، صحیح کے رجال ہیں ۔