مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ . باب: تکبر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ فِي الطَّرِيقِ شَيْءٌ يَكْرَهُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيُمِيطُهُ ، فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَةٍ عَجُوزٍ قَالَ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ قُلْتُ : ذُكِرَ هَذَا فِي تَرْجَمَةِ أَبِي الطُّفَيْلِ ، وَالَّذِي قَبْلَهُ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي مُوسَى ، فَلَا أَدْرِي أَحَالَهُ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ایک شخص جا رہا تھا ، وہ اس بات کا جائزہ لے رہا تھا ، کہ راستے میں کوئی ایسی چیز نہ ہو ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہو ، اور اگر ہو ، تو وہ اسے ہٹا دے ، اسی دوران ایک بوڑھی عورت سامنے آئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ کے حالات میں ذکر کی گئی ہے ، اور اس سے پہلے والی روایت سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے حالات میں ذکر کی گئی ہے ، مجھے یہ علم نہیں ہو سکا کہ یہ اصل میں کس سے منقول ہے ؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔