حدیث نمبر: 3643
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا ؟ فَخَرَجْتُ فِي فِتْيَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ وَبَيْنَهُمَا قَرْيَبٌ مِنْ ثَلَاثَةَ عَشَرَ مِيلًا فَسَقَيْنَا فِي أَسْقِيَتِنَا حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ فَقَالَ : أَوْرِدْنَا فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَوْرَدَ ثُمَّ أَخَذْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ فَأَنَخْتُهَا ، فَقَامَ يُصَلِّي الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ فِيمَا ذُكِرَ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : حدیبیہ کے موقع پر ہم آ رہے تھے ، یہاں تک کہ ہم نے ” سقیا“ کے مقام پر پڑاؤ کیا ، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: کون ہمارے مشکیزوں میں پانی لا کر دے گا ؟ تو میں انصار کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ نکلا ، یہاں تک کہ ہم اس پانی کے پاس آ گئے جو ” اثایہ “ کے مقام پر ہے ، اس کے اور بستی کے درمیان تیرہ میل کا فاصلہ تھا ، ہم نے اپنے مشکیزوں میں پانی ڈال دیا ، یہاں تک کہ جب شام ہو گئی ، تو اسی دوران ایک شخص اپنے اونٹ کو حوض پر آنے سے روک رہا تھا ، اس نے کہا: ہم آ گئے ہیں ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے ، آپ تشریف لائے ، میں نے آپ کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا ، اور اُسے بٹھایا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر عشاء کی نماز ادا کی ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بیان کیا ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑے ہو گئے ، اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات ادا کیں ۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے ، اسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3643
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف