مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: سیدنا رسول اللہ ﷺ کی ( نفل ) نماز
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذُكِرَ لَهَا أَنَّ نَاسًا يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ فِي اللَّيْلَةِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ! ! فَقَالَتْ : أُولَئِكَ قَرَءُوا وَلَمْ يَقْرَءُوا كُنْتُ أَقُومُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ التَّمَامِ فَكَانَ يَقْرَأُ بِالْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءِ فَلَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا تَخْوِيفٌ إِلَّا دَعَا اللَّهَ وَاسْتَعَاذَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا اسْتِبْشَارٌ إِلَّا دَعَا اللَّهَ وَرَغِبَ إِلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَجَاءَ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ : يَقْرَأُ أَحَدُهُمَا الْقُرْآنَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُن کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی : کچھ لوگ ایک رات میں پورا قرآن ایک مرتبہ یا دو مرتبہ پڑھ لیتے ہیں ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اُن لوگوں نے تلاوت کی بھی ہے ، اور نہیں بھی کی ہے ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساری رات نوافل ادا کرتی رہتی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران اور سورۂ نساء کی تلاوت کرتے تھے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی ایسی آیت کو پڑھتے تھے ، جس میں خوف دلانے کا ذکر ہوتا تھا ، تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے تھے ، اور اس چیز کے حوالے سے پناہ مانگتے تھے ، اور جب بھی کوئی آیت پڑھتے تھے ، جس میں کوئی خوشخبری ہوتی تھی ، تو آپ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے تھے ، اور اس کی طرف سے رغبت کا اظہار کرتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ان دونوں میں سے ایک ، قرآن کو دو مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھ لیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔