حدیث نمبر: 3640
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيِّ قَالَ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَرَمَقْتُ صَلَاتَهُ لَيْلَةً فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ ثُمَّ نَامَ فَلَمَّا كَانَ نِصْفُ اللَّيْلِ اسْتَيْقَظَ فَتَلَا الْآيَاتِ الْعَشْرَ آخِرَ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ تَسَوَّكَ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا أَدْرِي أَقِيَامُهُ أَمْ رُكُوعُهُ أَمْ سُجُودُهُ أَطْوَلُ ؟ ثُمَّ انْصَرَفَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ أَوَّلَ مَرَّةٍ حَتَّى صَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا ، میں نے آپ کی رات کی نفل نماز کا جائزہ لیا ، آپ نے عشاء کی نماز ادا کی ، پھر آپ سو گئے جب نصف رات ہوئی ، تو آپ بیدار ہوئے آپ نے سورہ آل عمران کی دس آیات کی تلاوت کی ، پھر آپ نے مسواک کی ، پھر وضو کیا ، پھر آپ نے کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کی ، جس کے بارے میں مجھے اندازہ نہیں ہو سکا کہ آپ کے قیام ، رکوع اور سجود میں سے کون سا زیادہ طویل ہے ؟ پھر آپ نے نماز ختم کی ، پھر آپ سو گئے ، پھر آپ نے دوبارہ ایسا ہی کیا ، آپ مسلسل ایسا ہی کرتے رہے ، جس طرح آپ نے پہلی مرتبہ کیا تھا ، یہاں تک کہ آپ نے گیارہ رکعت ادا کر لیں ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر ہے ، جو علی بن مدینی کا والد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3640
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف