مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الْجَهْرِ بِالْقُرْآنِ ، وَكَيْفَ يُقْرَأُ . باب: بلند آواز میں قرآن پڑھنا ، اسے کیسے پڑھا جائے ؟
حدیث نمبر: 3604
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ : كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدَّ ، لَيْسَ فِيهَا تَرْجِيعٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَجِيهٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت لمبی ہوتی تھی ، اُس میں ترجیع نہیں ہوتی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن وجیہ ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔