حدیث نمبر: 3587
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي يَقُومُ أَحَدُهُمَا مِنَ اللَّيْلِ فَيُعَالِجُ نَفْسَهُ إِلَى الطَّهُورِ وَعَلَيْهِ عُقَدٌ فَيَتَوَضَّأُ فَإِذَا وَضَّأَ يَدَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا وَضَّأَ وَجْهَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا وَضَّأَ رِجْلَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَيَقُولُ الرَّبُّ - عَزَّ وَجَلَّ - الَّذِي وَرَاءَ الْحِجَابِ : انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُعَالِجُ نَفْسَهُ مَا سَأَلَنِي عَبْدِي هَذَا فَهُوَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میری اُمت سے تعلق رکھنے والے دو قسم کے افراد ہیں ، اُن میں سے ایک رات کے وقت اٹھتا ہے ، اور اپنے آپ کو طہارت کے لئے تیار کرتا ہے ، اس پر گرہیں لگی ہوئی ہوتی ہیں ، وہ وضو کرتا ہے ، جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے ، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے ، جب وہ اپنے چہرے کو دھوتا ہے ، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے ، جب وہ اپنے سر پر مسح کرتا ہے ، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے ، جب وہ اپنے پاؤں پر وضو کرتا ہے ، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے ، تو حجاب کے پیچھے سے میرا پروردگار فرماتا ہے : میرے بندے کی طرف دیکھو ! جو اپنے آپ کو اس چیز کے لئے تیار کر رہا ہے ، میرا بندہ مجھ سے جو مانگے گا ، وہ اُس کو ملے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3587
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم حديث 17151»