حدیث نمبر: 3574
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ ذَكَرٍ وَلَا أُنْثَى إِلَّا وَعَلَى رَأْسِهِ جَرِيرٌ مَعْقُودٌ ثَلَاثَ عُقَدٍ حِينَ يَرْقُدُ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ فَذَكَرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ فَتَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ انْحَلَّتْ عُقَدُهُ كُلُّهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ : " وَأَصْبَحَ نَشِيطًا قَدْ أَصَابَ خَيْرًا فَإِنْ هُوَ نَامَ لَا يَذْكُرُ اللَّهَ أَصْبَحَ عَلَيْهِ عُقَدُهُ ثَقِيلًا وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ : " وَإِنِ اسْتَيْقَظَ قَالَ لَهُ الشَّيْطَانُ : عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ ارْقُدْ فَيَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ الْجَرِيرَ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو بھی مذکر یا مونث جب سوتا ہے ، تو اس کے سر پر ایک رسی باندھ دی جاتی ہے ، جس میں تین گرہیں لگا دی جاتی ہیں ، اگر کوئی شخص بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے ، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے ، اگر وہ اُٹھ کر وضو کرے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے ، اور اگر وہ اُٹھ کر نماز کی طرف جائے ، تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں“ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور وہ چاق و چوبند حالت میں ہوتا ہے کہ اس نے بھلائی حاصل کر لی ہوتی ہے ، اور اگر وہ سویا رہے ، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے ، یہاں تک کہ صبح ہو جائے ، تو اُس کی گرہیں بوجھل ہو جاتی ہیں “ ۔ اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اگر وہ بیدار ہو جائے ، تو شیطان اس سے کہتا ہے : آرام کرو رات بہت لمبی ہے سوئے رہو پھر شیطان اس پر گرہ لگا دیتا ہے “ ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3574
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف