مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الْإِكْثَارِ مِنَ الصَّلَاةِ . باب: بکثرت نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3551
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنَّكَ مَا كُنْتَ فِي صَلَاةٍ فَإِنَّكَ تَقْرَعُ بَابَ الْمَلِكِ ، وَمَنْ يُكْثِرُ قَرْعَ بَابِ الْمَلِكِ يُوشِكُ أَنْ يُفْتَحَ لَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب تک تم نماز کی حالت میں ہوتے ہو ، تو تم بادشاہ کے دروازے کو کھٹکھٹا رہے ہوتے ہو اور جو شخص بادشاہ کے دروازے کو بکثرت کھٹکھٹاتا رہتا ہے ، تو آخرکار وہ دروازہ اس کے لئے کھول دیا جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔