حدیث نمبر: 3539
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ نَحْوُهُ مَوْقُوفًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " وَرَجُلٌ لَا يَعْلَمُ بِهِ أَحَدٌ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ وَصَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَمِدَ اللَّهَ وَاسْتَفْتَحَ الْقِرَاءَةَ فَيَضْحَكُ اللَّهُ مِنْهُ يَقُولُ : انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي لَا يَرَاهُ أَحَدٌ غَيْرِي " . ¤ وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤
محمد محی الدین

ان صحابی کے حوالے سے ، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند ” موقوف “ روایت کے طور پر
یہ روایت نقل کی ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : ” اور وہ شخص جو رات کو کھڑا ہوتا ہے ، اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہے ، وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے ، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہے ، اور قرآءت کرنی شروع کر دیتا ہے ، تو اللہ تعالی اس شخص پر خوش ہوتا ہے ، اور فرماتا ہے : میرے اس بندے کی طرف دیکھو ! اسے میرے علاوہ اور کوئی نہیں دیکھ رہا ہے “ ۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ ہے ، اور اس نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3539
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع