مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ . باب: رات کی ( نفل ) نماز
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ : رَجُلٌ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ بَيْنَ أَهْلِهِ وَحُبِّهِ إِلَى صَلَاتِهِ فَيَقُولُ رَبُّنَا : يَا مَلَائِكَتِي انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي ثَارَ مِنْ فِرَاشِهِ وَوِطَائِهِ مِنْ بَيْنِ حُبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارِ التَّصَدُّقِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ہمارا پروردگار ، دو ایسے افراد پر خوش ہوتا ہے ، ایک وہ شخص جو اپنے بستر ، لحاف ، اپنے اہل خانہ اور اپنی محبوب چیز کو چھوڑ کر نماز کی طرف جاتا ہے ، ہمارا پروردگار فرماتا ہے : اے میرے فرشتو ! تم میرے بندے کا جائزہ لو ، جس نے اپنا بستر اپنا لحاف اپنی محبوب چیز اور اپنے اہل خانہ کو چھوڑا ، اور نماز کی طرف آ گیا ، اُس چیز کی طرف رغبت رکھتے ہوئے ، جو میرے پاس موجود ہے ، اور اس چیز سے ڈرتے ہوئے ، جو میرے پاس ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ، جس میں صدقہ کرنے کا ذکر اختصار کے ساتھ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔