مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ . باب: رات کی ( نفل ) نماز
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَرْفَعُهُ قَالَ : " ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : رَجُلٌ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتْلُو كِتَابَ اللَّهِ ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ يُخْفِيهَا مِنْ شِمَالِهِ ، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَانْهَزَمَ أَصْحَابُهُ فَاسْتَقْبَلَ الْعَدُوَّ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ : " الَّذِي كَانَ فِي سَرِيَّةٍ " فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” تین لوگ ایسے ہیں ، جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے ، ایک وہ شخص جو رات کے وقت کھڑا ہو کر اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت کرتا ہے ایک وہ شخص جو یوں صدقہ کرتا ہے کہ اسے بائیں ہاتھ سے بھی پوشیدہ رکھتا ہے ، اور ایک وہ شخص جو کسی مہم میں ہو ، اس کے ساتھی پسپا ہو جائیں ، اور وہ دشمن کے سامنے چلا جائے “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس روایت کا صرف وہ حصہ نقل کیا ہے ، جو جنگی مہم کے بارے میں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔