مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ التَّطَوُّعِ فِي الْبُيُوتِ . باب: گھروں میں نوافل ادا کرنا
حدیث نمبر: 3497
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا ، وَلَا تَتَّخِذُوا بَيْتِي عِيدًا وَصَلُّوا عَلَيَّ وَسَلِّمُوا فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ وَسَلَامَكُمْ تَبْلُغُنِي أَيْنَمَا كُنْتُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا امام حسن بن علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اپنے گھروں میں ( نفل ) نماز ادا کرو اور انہیں قبرستان نہ بناؤ اور میرے گھر کو عید نہ بنانا مجھ پر درود اور سلام بھیجنا تمہارا درود اور تمہار اسلام مجھ تک پہنچے گا ، خواہ تم جہاں کہیں بھی ہو“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔