مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ التَّطَوُّعِ فِي الْبُيُوتِ . باب: گھروں میں نوافل ادا کرنا
حدیث نمبر: 3496
وَعَنْ صُهَيْبِ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَضْلُ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ عَلَى صَلَاتِهِ حَيْثُ يَرَاهُ النَّاسُ كَفَضْلِ الْمَكْتُوبَةِ عَلَى النَّافِلَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقُرْقُسَانِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا صہیب بن نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” آدمی کے اپنے گھر میں نماز ادا کرنے کو ، اُس کے ایسی جگہ نماز ادا کرنے ، جہاں اُسے لوگ دیکھ رہے ہوں ، پر اس طرح فضیلت حاصل ہے ، جو فرض نماز کو نفل نماز پر حاصل ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب قرقسانی ہے ، اسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ، امام أحمد نے اسے ” ثقہ “ کہا: ہے ۔