مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِيمَنْ فَاتَهُ الْوِتْرُ . باب: جس شخص کے وتر رہ جائیں
حدیث نمبر: 3490
وَعَنْ أَبِي نَهِيكٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ كَانَ يَخْطُبُ النَّاسَ : أَنْ لَا وِتْرَ لِمَنْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ ، فَانْطَلَقَ رِجَالٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عَائِشَةَ فَأَخْبَرُوهَا فَقَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصْبِحُ فَيُوتِرُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
ابونہیک بیان کرتے ہیں : سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا : جس شخص کو صبح ( صادق ) ہو جائے اس کے وتر نہیں ہوتے ہیں ، اہل ایمان میں سے کچھ افراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اور انہیں اس بارے میں بتایا ، تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح ( صادق ) کے وقت بھی وتر ادا کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔