مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِيمَنْ فَاتَهُ الْوِتْرُ . باب: جس شخص کے وتر رہ جائیں
حدیث نمبر: 3489
وَعَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ ، فَقَالَ : " إِنَّمَا الْوِتْرُ بِاللَّيْلِ " ، فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ قَالَ : " فَأَوْتِرْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ فِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اغرمزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! صبح ہو گئی اور میں وتر ادا نہیں کر پایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وتر رات میں ادا کیے جاتے ہیں ، اُس نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! صبح ہو گئی اور میں وتر ادا نہیں کر پایا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم وتر ادا کر لو !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اگرچہ اس کے بعض راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، لیکن وہ نقصان دہ نہیں ہے ۔