مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِيمَنْ فَاتَهُ الْوِتْرُ . باب: جس شخص کے وتر رہ جائیں
حدیث نمبر: 3488
عَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَهُ الصُّبْحُ فَلَمْ يُوتِرْ فَلَا وِتْرَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ صَالِحِ بْنِ مُعَاذٍ الْبَغْدَادِيِّ شَيْخِهِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جس شخص کو صبح ہو جائے ، اور اس نے وتر ادا نہ کیے ہوں ، تو اب اُس کے وتر نہیں ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے صالح بن معاذ بغدادی کے حوالے سے نقل کی ہے ، جو ان کے استاد ہیں ، میں اُن سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔