حدیث نمبر: 3457
وَعَنْ حُصَيْنٍ قَالَ : بَلَغَ ابْنَ مَسْعُودٍ أَنَّ سَعْدًا يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ قَالَ : مَا أَجَزَأَتْ رَكْعَةٌ قَطُّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَحُصَيْنٌ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

حصین بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ایک رکعت وتر ادا کرتے ہیں ، تو انہوں نے ارشاد فرمایا : ایک رکعت ادا کرنا ، کبھی درست نہیں ہو سکتا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، حصین نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ، اور اس روایت کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3457
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع