حدیث نمبر: 3452
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ بِثَلَاثٍ يَقْرَأُ فِيهِنَّ فِي الْأُولَى بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ، وَفِي الثَّالِثَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِذَا سَلَّمَ قَالَ : " سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ " وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْبَزَّارُ : أَخْطَأَ هَاشِمٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین وتر ادا کرتے تھے ، اُن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں سورت الاعلیٰ کی ، دوسری رکعت میں سورت الکافرون کی ، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے ، جب آپ سلام پھیرتے تھے ، تو سبحان الملک القدوس پڑھتے تھے ، اور اسے بلند آواز میں پڑھتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن سعید ہے ، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ، اور ابن حبان نے اسے ” ثقہ “ کہا: ہے امام بزار کہتے ہیں : ہاشم نے اس حدیث میں غلطی کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3452
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف