مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ عَدَدِ الْوِتْرِ . باب: وتر کی تعداد
حدیث نمبر: 3451
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ الْأَوَّلُ قَامَ فَأَوْتَرَ بِتِسْعِ رَكَعَاتٍ يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَفِيهِ كَلَامٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہر گیا ، جب فجر اول ( یعنی صبح کاذب ) طلوع ہوئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر نو رکعت وتر ادا کیے ، آپ نے ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیرا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔