حدیث نمبر: 3349
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُصَلُّوا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ ، وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ ، وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ ، وَلَا نِصْفِ النَّهَارِ فَإِنَّهَا عِنْدَ سَجْرِ جَهَنَّمَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَوْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَحْوِهِ وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنْ أَبِي سَابِطٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيٌّ حِينٍ تُكْرَهُ الصَّلَاةُ ؟ قَالَ : " مِنْ حِينِ يَطْلُعُ الصُّبْحُ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ وَمِنْ حِينِ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ إِلَى غُرُوبِهَا " وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ أَنَّهُ مُرْسَلٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا نہ کرو ، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے ، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے ، اور اُس کے غروب ہونے کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو ، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے ، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے ، اور نصف النہار کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو ، کیونکہ یہ جہنم کے بھڑکائے جانے کا وقت ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، یا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بھائی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند نقل کی ہے ، انہوں نے اس روایت کو ابوسابط کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔ ” پھر سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : کون سے وقت میں نماز ادا کرنا مکروہ ہے ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : صبح صادق ہو جانے کے بعد سے لے کر سورج کے ایک یا دو نیزوں جتنا بلند ہونے تک ، اور اُس وقت جب سورج زرد ہو چکا ہو ، اُس کے وقت سے لے کر ، اُس کے غروب ہونے تک “ ۔
اس روایت کے رجال ” ثقہ “ ہیں ، تاہم یہ روایت ” مرسل “ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3349
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف