مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
وَعَنْ سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تُصَلُّوا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلَا حِينَ تَسْقُطُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ وَتَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ بَعْضُهَا بِنَحْوِهِ ، وَقَالَ فِي بَعْضِهَا : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّيَ أَيَّ سَاعَةٍ شِئْنَا مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَنَا أَنْ نَجْتَنِبَ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَغُرُوبَهَا ، وَقَالَ : " إِنَّ الشَّيْطَانَ يَغِيبُ مَعَهَا حِينَ تَغِيبُ وَيَطْلُعُ مَعَهَا حِينَ تَطْلُعُ " وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم لوگ اس وقت نماز ادا نہ کرو ، جب سورج طلوع ہوتا ہے ، اور نہ ہی اس وقت ادا کرو ، جب وہ غروب ہوتا ہے ، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے ، اور شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار ، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، یہ مختلف طرق کے ساتھ منقول ہے ، جن میں سے بعض اس کی مانند ہیں ، اور بعض میں یہ الفاظ ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کا حکم دیتے تھے کہ ہم رات اور دن کی کسی بھی گھڑی میں نماز ادا کر سکتے ہیں ، البتہ آپ ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم سورج کے طلوع ہونے کے وقت اور اس کے غروب ہونے کے وقت نماز ادا کرنے سے اجتناب کریں ، آپ یہ فرماتے تھے : جب یہ غروب ہوتا ہے ، تو شیطان بھی اُس کے ہمراہ غروب ہو جاتا ہے ، اور جب یہ طلوع ہوتا ہے ، تو شیطان بھی اُس کے ہمراہ طلوع ہوتا ہے “ ۔ امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔