مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ . باب: عصر کے بعد نماز ادا کرنا
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَزَادَ : قَالَ أَبُو دِرَاسٍ : رَأَيْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ أَبِي مُوسَى يُصَلِّيهِمَا وَيَقُولُ : رَأَيْتُ أَبَا مُوسَى يُصَلِّيهِمَا وَيَقُولُ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّيهِمَا فِي بَيْتِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي دِرَاسٍ قَالَ فِيهِ ابْنُ مَعِينٍ : لَا بَأْسَ بِهِ . ¤سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کے بعد دو رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ابودارس بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابوبکر کو یہ دونوں رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ، اُن کا یہ کہنا ہے : میں نے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کو ان دونوں کو ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ، اُن کا یہ کہنا ہے : کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں یہ دو رکعات ادا کیا کرتے تھے ۔ اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف ابودارس کا معاملہ مختلف ہے ، اس کے بارے میں یحیی بن معین نے یہ کہا: ہے : کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔