حدیث نمبر: 3260
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ اللَّعَّابِينَ كَانُوا يَلْعَبُونَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ ، قَالَ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . قُلْتُ : هَكَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْهَا ، وَلَا يُعْرَفُ عَمْرٌو وَلَا أَبُوهُ
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : کھیل کود کرنے والے لوگ کھیل کود کر رہے ہوتے تھے ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود ہوتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح عمرو بن عطیہ کے حوالے سے ، اُن کے والد کے حوالے سے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے ، عمرو اور اُس کے باپ کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3260
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف