مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا . باب: خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَنَادَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَتَدْرُونَ مَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ ؟ مَثَلُ قَوْمٍ خَافُوا عَدُوًّا يَأْتِيهِمْ فَبَعَثُوا رَجُلًا يَتَرَاءَى لَهُمْ فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ أَبْصَرَ الْعَدُوَّ وَأَقْبَلَ لِيُنْذِرَهُمْ وَخَشِيَ أَنْ يُدْرِكَهُ الْعَدُوُّ قَبْلَ أَنْ يُنْذِرَ قَوْمَهُ فَأَهْوَى بِثَوْبِهِ : أَيُّهَا النَّاسُ أُتِيتُمْ ، [ أَيُّهَا النَّاسُ أُتِيتُمْ ] ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْمَوَاعِظِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے آپ نے تین مرتبہ بلند آواز میں پکار کر کہا: اے لوگو کیا تم جانتے ہو میری اور تمہاری مثال کیا ہے ( ہماری مثال ) ایک ایسی قوم کی مانند ہے ، جسے دشمن کا خوف ہو کہ اس کے پاس وہ آ جائے گا ، اور پھر وہ لوگ ایک شخص کو بھیجتے ہیں جو ان کے لئے خبر گیری کرتا ہے وہ شخص اسی دوران دشمن کو دیکھ لیتا ہے ، اور آتا ہے تاکہ ان لوگوں کو ڈرائے اسے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو اس کے اپنی قوم کو ڈرانے سے پہلے دشمن اس تک پہنچ جائے تو وہ اپنے کپڑے کو لہرا کر کہتا ہے اے لوگو ( خطرہ ) تمہارے پاس پہنچ چکا ہے اے لوگو تمہارے پاس پہنچ چکا ہے یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیشمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث مواعظ سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔