مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمِنْبَرِ . باب: منبر کا بیان
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ إِلَى خَشَبَةٍ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا يَخْطُبُ كُلَّ جُمُعَةٍ حَتَّى أَتَاهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ : إِنْ شِئْتَ جَعَلْتُ لَكَ شَيْئًا إِذَا قَعَدْتُ عَلَيْهِ كُنْتَ كَأَنَّكَ قَائِمٌ قَالَ : " نَعَمْ " قَالَ : فَجُعِلَ لَهُ الْمِنْبَرُ ، فَلَمَّا جَلَسَ عَلَيْهِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ النَّاقَةِ عَلَى وَلَدِهَا حِينَ نَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ رَأَيْتُهَا قَدْ حُوِّلَتْ فَقُلْنَا : مَا هَذَا ؟ قَالُوا : جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَارِحَةَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَحَوَّلُوهَا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک لکڑی کے پاس کھڑے ہو کر اس کے ساتھ ٹیک لگا کر ہر جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ ایک صاحب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے لئے ایک ایسی چیز بنا دیتا ہوں جس پر آپ تشریف فرما ہوں گے ، تو یوں ہو گا جیسے آپ کھڑے ہوئے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ٹھیک ہے ، تو آپ کے لئے منبر بنایا گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے تو لکڑی کا وہ ٹکڑا یوں رونے لگا جیسے اونٹنی اپنے بچے کی خاطر روتی ہے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے آپ نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا جب اگلا دن آیا تو میں نے اس ٹکڑے کو دیکھا کہ اسے وہاں سے منتقل کر دیا گیا تھا ہم نے دریافت کیا : اس کا کیا معاملہ ہے ، تو لوگوں نے بتایا آج صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تھے ، اور انہوں نے اسے منتقل کر دیا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ، جسے ایک جماعت نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔