مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ . باب: جمعہ کے حقوق جن کا تعلق غسل کرنے خوشبو لگانے اور اس طرح کے دیگر امور سے ہے
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَصْبَحَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَغَسَّلَ وَاغْتَسَلَ وَبَكَّرَ وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ ، وَدَنَا وَلَمْ يَلْغُ ، كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلٌ مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ ؛ الصَّوْمِ وَالصَّلَاةِ " . ¤ قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ نَحْوُ هَذَا فِي السُّنَنِ غَيْرُ هَذَا . ¤ وَفِيهِ صَالِحٌ الْعَدَانَيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا اوس بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص جمعہ کے دن صبح کے وقت سر دھوئے اور غسل کرے اور جلدی جائے اور پیدل چل کر جائے سوار ہو کر نہ جائے اور قریب ہو اور لغو حرکت نہ کرے تو اسے ہر ایک قدم کے عوض میں نیکیوں کے اعمال میں سے عمل یعنی روزے اور نماز کا ثواب دیا جاتا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صاحب کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے ، جو اس کی مانند ہے ، اور ” سنن “ میں مذکور ہے ، تاہم وہ اس روایت کے علاوہ ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی صالح عدانی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔