مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنِ اقْتَصَرَ عَلَى الْوُضُوءِ . باب: جو شخص ( جمعہ کے دن ) وضو کرنے پر اکتفاء کرے
حدیث نمبر: 3067
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ ، فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يَزِيدٌ الرَّقَاشِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص جمعہ کے دن صرف وضو کر لے ، تو یہ بھی کافی ہے ، اور ٹھیک ہے ، لیکن جو شخص غسل کر لے ، تو غسل کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔