حدیث نمبر: 3015
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ : أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ قَالَ : " فِيهَا سَاعَةٌ لَا يَدْعُو الْعَبْدُ فِيهَا رَبَّهُ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ " قُلْتُ : أَيُّ سَاعَةٍ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " ذَلِكَ حِينَ يَقُومُ الْإِمَامُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ . ¤
محمد محی الدین

سیده میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جمعہ کی نماز کے بارے میں آپ ہمیں حکم بیان کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس ( یعنی جمعہ کے دن ) میں ایک گھڑی ایسی ہے ، جس میں بندہ اپنے پروردگار سے جو دعا مانگتا ہے پروردگار وہ دعا قبول کرتا ہے میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ گھڑی کون سی ہے آپ نے فرمایا : وہ گھڑی جب امام کھڑا ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں مجہول راوی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3015
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف