حدیث نمبر: 3014
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ : كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ هُوَ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهُ " . ¤ قَالَ : وَقَلَّلَهَا أَبُو هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ قَالَ : فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو هُرَيْرَةَ قُلْتُ : وَاللَّهِ لَقَدْ جِئْتُ أَبَا سَعِيدٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذِهِ السَّاعَةِ إِنْ يَكُنْ عِنْدَهُ مِنْهَا عَلَمٌ فَأَتَيْتُهُ فَوَجَدْتُهُ يُقَوِّمُ عَرَاجِينَ فَقُلْتُ : يَا أَبَا سَعِيدٍ مَا هَذِهِ الْعَرَاجِينُ الَّتِي أَرَاكَ تُقَوِّمُ ؟ قَالَ : هَذِهِ عَرَاجِينُ جَعَلَ اللَّهُ لَنَا فِيهَا بَرَكَةً ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهَا وَيَتَخَصَّرُ بِهَا ، فَكُنَّا نُقَوِّمُهَا وَنَأْتِيهِ بِهَا ، فَرَأَى بُصَاقًا فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ وَفِي يَدِهِ عُرْجُونٌ مِنْ تِلْكَ الْعَرَاجِينِ فَحَكَّهُ وَقَالَ : " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَبْصُقَنَّ أَمَامَهُ فَإِنَّ رَبَّهُ أَمَامَهُ وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ " ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ سَرِيحٌ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ مَبْصَقًا فَفِي ثَوْبِهِ أَوْ نَعْلِهِ . ¤ قَالَ : ثُمَّ هَاجَتِ السَّمَاءُ مِنْ تِلْكَ اللَّيْلَةِ فَلَمَّا خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بَرَقَتْ بَرْقَةً فَرَأَى قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانِ فَقَالَ : " مَا السُّرَى يَا قَتَادَةُ ؟ " قَالَ : عَلِمْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَّ شَاهِدَ الصَّلَاةِ قَلِيلٌ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَشْهَدَهَا قَالَ : "فَإِذَا صَلَّيْتَ فَاثْبُتْ حَتَّى أَمُرَّ بِكَ" ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَعْطَاهُ الْعُرْجُونَ قَالَ : "خُذْ هَذَا فَسَيُضِيءُ لَكَ أَمَامَكَ عَشْرًا وَخَلْفَكَ عَشْرًا ، فَإِذَا دَخَلْتَ الْبَيْتَ وَرَأَيْتَ سَوَادًا فِي زَاوِيَةِ الْبَيْتِ فَاضْرِبْهُ قَبْلَ أَنْ تَتَكَلَّمَ فَإِنَّهُ لَشَيْطَانٌ " ، قَالَ : فَفَعَلَ فَنَحْنُ نُحِبُّ هَذِهِ الْعَرَاجِينَ لِذَلِكَ . ¤ قَالَ : قُلْتُ : يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَنَا عَنِ السَّاعَةِ الَّتِي فِي الْجُمُعَةِ فَهَلْ عِنْدَكَ عِلْمٌ فِيهَا ؟ فَقَالَ : سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا فَقَالَ : " إِنِّي كُنْتُ أُعْلِمْتُهَا ثُمَّ أُنْسِيتُهَا كَمَا أُنْسِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ فِي حَكِّ الْبُصَاقِ أَيْضًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَزَادَ : ثُمَّ خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهِ - يَعْنِي : مِنْ عِنْدِ أَبِي سَعِيدٍ - حَتَّى أَتَيْتُ دَارَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قُلْتُ : هَذَا رَجُلٌ قَدْ قَرَأَ التَّوْرَاةَ وَصَحِبَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ : أَخْبِرْنِي عَنْ هَذِهِ السَّاعَةِ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيهَا مَا يَقُولُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَأَسْكَنَهُ الْجَنَّةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَأَهْبَطَهُ إِلَى الْأَرْضِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَتَوَفَّاهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَهُوَ الْيَوْمُ الَّذِي تَقُومُ فِيهِ السَّاعَةُ ، وَهِيَ آخَرُ سَاعَةٍ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ قَالَ : قُلْتُ : أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " فِي صَلَاةٍ ؟ " قَالَ : أَوَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنِ انْتَظَرَ صَلَاةً فَهُوَ فِي صَلَاةٍ " . ¤ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

ابوسلمہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں احادیث بیان کر رہے تھے انہوں نے یہ بات بیان کی جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ جس میں کوئی مسلمان شخص نماز ادا کر رہا ہو اور اس دوران وہ مسلمان اللہ تعالی سے جو بھی بھلائی مانگے تو اللہ تعالی وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بیان کیا کہ وہ گھڑی تھوڑی سی ہوتی ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : جب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو میں نے سوچا اللہ کی قسم میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤں گا ، اور ان سے اس گھڑی کے بارے میں دریافت کروں گا ہو سکتا ہے ان کے پاس اس بارے میں کوئی علم ہو میں ان کے پاس آیا تو میں نے انہیں دیکھا کہ وہ ٹہنیاں ٹھیک کر رہے تھے میں نے کہا: اے ابوسعید یہ ٹہنیاں کیا ہیں ؟ جو میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ ٹھیک کر رہے ہیں انہوں نے فرمایا : یہ وہ ٹہنیاں ہیں جن میں اللہ تعالی نے ہمارے لئے برکت رکھی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت رکھتے تھے ، اور ان کو استعمال کرتے تھے تو ہم ان کو ٹھیک رکھتے ہیں ، اور ان کے پاس آ جاتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی قبلہ کی سمت میں بلغم لگا ہوا دیکھا آپ کے دست مبارک میں اس طرح کی ایک ٹہنی ( یا چھڑی ) تھی تو آپ نے اس کے ذریعے اس کو کھرچ دیا اور آپ نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو تو وہ سامنے کی طرف ہرگز نہ تھوکے کیونکہ اس کا پروردگار اس کے سامنے کی طرف ہوتا ہے ، اسے بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکنا چاہیے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر سریح نامی راوی نے یہ بات بیان کی : کہ اگر اسے تھوکنے کے لئے جگہ نہیں ملتی تو وہ اپنے کپڑے میں یا اپنے جوتے میں تھوک لے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر اسی رات بارش ہو گئی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کے لئے تشریف لائے بجلی چمکی تو آپ نے سیدنا قتادہ بن نعمان کو دیکھا آپ نے دریافت کیا : اے قتادہ کیا معاملہ ہے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے یہ بات پتہ ہے کہ آج رات نماز میں شریک ہونے والے لوگ کم ہوں گے ، تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں اس میں شریک ہو جاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم نماز ادا کر لو تو اپنی جگہ پر رہنا جب تک میں تمہارے پاس سے نہیں گزرتا جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک شاخ دی آپ نے فرمایا : اسے لے لو یہ تمہارے آگے دس قدم اور پیچھے دس قدم روشنی کرے گی جب تم گھر میں داخل ہو گے ، تو گھر کے کونے میں تمہیں ایک ہیولی نظر آئے گا تم کسی کے ساتھ بات چیت کرنے سے پہلے اس کو مارنا کیونکہ وہ شیطان ہو گا سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بتایا انہوں نے ایسا ہی کیا تو ہم اس وجہ سے ان چھڑیوں کو پسند کرتے ہیں ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے کہا: اے سیدنا ابوسعید ! سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں اس گھڑی کے بارے میں حدیث بیان کی تھی جو جمعہ کے دن میں ہوتی ہے ، تو کیا آپ کے پاس اس کے بارے میں کوئی علم ہے انہوں نے فرمایا : ہم نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا : مجھے اس کا علم دیا گیا تھا پھر وہ مجھے بھلا دیا گیا جس طرح مجھے شب قدر بھلا دی گئی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ، اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث جو بلغم کو کھرچنے کے بارے میں ہے وہ بھی ” صحیح “ میں منقول ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، اور یہ بات ذائد نقل کی ہے : ” پھر میں ان کے پاس سے راوی کہتے ہیں : یعنی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس سے نکلا یہاں تک کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کے گھر آیا میں نے سوچا یہ صاحب تورات کے بھی عالم ہیں ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی بھی ہیں راوی کہتے ہیں : میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا: آپ مجھے اس گھڑی کے بارے میں بتائیے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے جو بھی آپ جمعہ کے دن بارے میں فرماتے تھے تو انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! اللہ تعالی نے سیدنا آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن ہیدا کیا تھا انہیں جمعہ کے دن جنت میں رہنے کے لئے ٹھہرایا تھا انہیں جمعہ کے دن زمین پر اتارا تھا انہیں جمعہ کے دن وفات دی تھی یہ وہ دن ہے ، جس میں ایک گھڑی ہوتی ہے ، اور یہ جمعہ کے دن کی آخری گھڑی ہوتی ہے راوی بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : کیا آپ یہ نہیں جانتے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ( مسلمان بندہ ) نماز کے دوران ( دعا مانگے ، تو دعا قبول ہوتی ہے ) تو انہوں نے فرمایا : کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص نماز کا انتظار کر رہا ہو وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے “ ۔ ان دونوں روایات کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3014
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔