مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ . باب: اس گھڑی کا بیان جو جمعہ کے دن میں ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3016
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ سَاعَةَ الْجُمُعَةِ فِي إِحْدَى السَّاعَاتِ الثَّلَاثِ ؛ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ ، وَمَا دَامَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ ، وَعِنْدَ الْإِقَامَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے یہ امید ہے کہ جمعہ کے دن کی تین گھڑیوں میں سے کوئی ایک گھڑی یہ ہوتی ہے ، جب مؤذن اذان دے جب تک امام منبر پر رہے ، اور اقامت کے وقت
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔